Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


 انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
لاہور( 11دسمبر 2019)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برداری کشمیر میں 128 دن سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف عملی اقدامات کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں کیا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے منانے سے حقوق نہیں ملتے اس کے لیے غیر جانبداری کو اپنانا ہوگا ۔ عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی نے ان کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر انسانیت سوز مظالم کو 128دن گزر گئے ہیں لیکن انسانی حقوق کی نام نہاد تنظی میں ہاتھ پے ہاتھ دھرے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 22 دسمبر کو اسلام آباد میں دنیا کویہ باور کروائے گی کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ وادی جموں کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے جہاں انسانی حقوق کا کھلے عام قتل کیا جارہا ہے ۔ ماضی کی تاریخ میں ایسی سفاکیت کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔
مسئلہ کشمیر پر دنیا کی بے خبری منافقانہ پالیسی ہے ۔ جماعت اسلامی کشمیری مسلمانوں کی پشتی بان ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہر محاذ پر ان کا ساتھ دے گی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ 22 دسمبر کو عالمی برادری کی بے حسی کو توڑنے،حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے

لیے ہزاروں کا قافلہ لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا اور کشمیر مارچ میں شرکت کرے گا ۔۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس