Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ


 پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ

لاہور(5دسمبر 2019)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کےسیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں تعلیمی ماہرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آزادی پاکستان کے 72 سالوں میں فوجی آمریتوں ، بھٹو اور شریفوں کے خاندانوں نے پاکستان کی بہترین جغرافیائی ، قدرتی اور انسانی صلاحیتوں کو پامال کیا جس سے ملک و ملت کو ناکامیوں ، کشکول قرضوں ، لوٹ مار ، خورد برد ، خرابیوں ، میرٹ کی پامالی ،اقربا پروری ، پسند و ناپسند اور اسٹیٹس کو کا تعفن زدہ نظام ملا ہے ۔ تبدیلی کے نام پر نیا نظام ، نئی حکمرانی ، نااہلوں کی بادشاہت اور ماضی کی خرابیوں کا تسلسل ہے ۔ عوام کے انقلابی ، خیر اور جمہوری جذبوں کو اسلامی ، خوشحال ، مستحکم اور باوقار پاکستان کی منزل ضرور ملے گی ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی رگ جان ہے ۔ شہ رگ پر دشمن ناجائز قبضہ مسلسل پختہ کر رہاہے پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے ۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار ہے اور یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جہاں کشمیریوں کو اپنی رائے دینے کا حق نہیں ، کشمیریوں پر ظلم ، جبر ، دہشتگردی مسلط ہے ۔
 
Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس