Jamaat-e-Islami Pakistan |

معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلۓ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قایم کی جاییں۔سراج الحق


معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلۓ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قایم کی جاییں۔سراج الحق

لاہور(4دسمبر 2019) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 3دسمبر عالمی یوم معذوراں کے حوالے سے منصورہ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک ویلفیئر سٹیٹ بنانے کیلئے باہمت پاکستانیوں کی طرف سے”چارٹر آف ڈیمانڈ“ پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ  معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کے لیے وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قائم کیجائیں ۔معذور افراد کا الگ سے کورڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے۔ایسے باہمت اور اسپیشل افراد جنہوں نے کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں ان کوقومی سطح پر ایوارڈ دیے جائیں۔ملک کے ہر ہسپتال میں اسپیشل اور باہمت افراد کے لیے الگ شعبہ قائم کیا جائے۔معذوروں کے لیے ضرورت کے مطابق سہولت ، سفید چھڑی،ویل چیئر،آلہ سماعت اور مخصوص کتب کا اہتمام کیا جائے۔علاج اور ادویات کی فری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بلدیاتی اداروں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں۔ملک بھر مےں ےونےن کونسل کی سطح پر معذور افراد کی مختلف کےٹگریز کا ڈےٹا مرتب کیا جائے۔خصوصی او ر ابتدائی تعلیم فری اور اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ کا کوٹہ مخصوص کیا جائے اور ایسے اساتذہ کو ہائر کیا جائے جو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم دے سکیں۔ملازمتوںمیں کوٹہ او ر بلاسود قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔جن معذور افراد کا ڈےٹا نادرا رجسٹرےشن سنٹر پر موجود و محفوظ ہے ان مےں مستحق افراد کی فہرست مرتب کی جائے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ہر معذور کیلئے ماہانہ 20ہزار گزارا الاﺅنس رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ودیگر بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے معذور افراد میں وہیل چیئر ز اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کانام روشن کرنے والے اسپیشل افراد کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس