Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد وضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے ۔محمد جاوید قصوری


حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد وضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے ۔محمد جاوید قصوری
لاہور 30 : نومبر 2019:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بہت سارے حساس معاملات پر حکمرانوں کی غیرسنجیدگی تشویشناک ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انہیں معاملات کا ٹھیک طرح ادرک ہی نہیں۔ لاعلمی کی بنیاد پر سبکی کے باوجود حکمران قوم کے سامنے ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے نااہلوں کا ٹولہ ملک وقوم پر مسلط ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین وقانون کے مطابق چلایا جائے۔ جلد بازی سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے حکمرانوں کے ماورائے آئین اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ وزیراعظم اورحکومتی وزراء اپنے دائرکار سے تجاوزکرنے کے بجائے قانون کے مطابق کام کریں۔ اب کنٹینر کی سیاست وزیراعظم کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ صرف اورصرف مخالفین کو دبانے پر مرکوز ہو چکی ہے۔ عوامی مسائل ہیں کہ روز بروز بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔ عوام سوال پوچھتے ہیں کہ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا خواب دیکھایا گیا؟۔ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ چلانے کے لیے حکومت کے پاس اہل ٹیم ہی موجود نہیں۔ 14 ماہ کے دوران 5آئی جیز تبدیل کر دیے گئے۔ متعدد بار بیوروکریسی میں ردوبدل کے باوجود حکومت کو مطلوبہ نتائج ملے اورنہ ہی عوام کوکسی قسم کا کوئی ریلیف میسر آیا۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے اداروں کے قواعدوضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔ ملک وقوم مزید کسی بھی قسم کے سیاسی عوام استحکام کے متحمل نہیں ہو سکے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس