Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

انبیاء کا مشن لے کر چلنے والی اجتماعیت کو اللہ رسولؐ کا پیغام انسانیت تک پہنچانا ہے، دردانہ صدیقی


  انبیاء کا مشن لے کر چلنے والی اجتماعیت کو اللہ رسولؐ کا پیغام انسانیت تک پہنچانا ہے، دردانہ صدیقی

لاہور: 29نومبر 2019:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ تنظیم بظاہر خود مقصد نہیں ہوتی بلکہ مقصد کے حصول کا ناگزیر ذریعہ ہے، موثر تنِظیم وہ ہوتی ہے جو مقصد کی جانب اپنا سفر آگے بڑھائے، اپنی پوری زندگی میں اللہ کی بندگی اختیار کرنا ہے، اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینی ہے۔جو ہماری دعوت کو قبول کرلیں اور ہماراساتھ دینے کو تیار ہوجائیں انکی تعلیم تربیت کا انتظام کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،اس پوری مشق سے جو لوگ تیار ہوتے جو صالح معاشرے کو قائم کرتے ہیں اور ریاست کی باگ دوڑ سنبھالتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نے ناظمات اضلاع و شعبہ جات صوبہ پنجاب وسطی کی تربیت گاہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت کا کام ایک کسان کی طرح آگے بڑھانے میں تنظیم کردار ادا کرتی ہے۔۔۔بیج بونے سے لیکر شاخ دار درخت بننے تک تنظیم ہی پیش پیش ہوتی ہے، جماعت کی نظامت سپرد کئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں آزمائش پر ڈال دئیے گئے۔۔۔۔اس ذمہ داری سے لمحے بھر کی غفلت نہیں برتی جاسکتی۔ نظامت کی ذمہ داری پھولوں کی سیج نہیں ہے۔مسلمانوں کے اجتماعی معاملات کی ذمہ داری بیحد حساس ہے اور اتنی ہی کڑی اس کی جوابدہی ہے۔ قائد کے لئے لازم ہے کہ وہ فہم و بصیرت سے مالا مال ہو اور اسے آگے لے کر چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں اسلام کے احکام اور شعائر کے خلاف کام کرنے والے کسی جھجک کے بغیر ہمارے آفاقی دین کے خلاف صف آرا اور جدت سے آراستہ ہیں تو اللہ کا دین پھیلانے کے لئے ہمیں زیادہ چوکنا اور چوکس ہونا ہوگا۔ دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ کرپشن فری پاکستان اور کشمیر ایشو پر جماعت اسلامی کے سوا اور کون کھڑا ہے؟؟ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے صرف جماعت اسلامی ہی کھڑی ہے۔قبل ازیں دردانہ صدیقی وسطی پنجاب کے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں، ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل بھی ان کے ہمراہ ہیں۔#

 

لاہور:29نومبر 2019:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ تنظیم بظاہر خود مقصد نہیں ہوتی بلکہ مقصد کے حصول کا ناگزیر ذریعہ ہے، موثر تنِظیم وہ ہوتی ہے جو مقصد کی جانب اپنا سفر آگے بڑھائے، اپنی پوری زندگی میں اللہ کی بندگی اختیار کرنا ہے، اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینی ہے۔جو ہماری دعوت کو قبول کرلیں اور ہماراساتھ دینے کو تیار ہوجائیں انکی تعلیم تربیت کا انتظام کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،اس پوری مشق سے جو لوگ تیار ہوتے جو صالح معاشرے کو قائم کرتے ہیں اور ریاست کی باگ دوڑ سنبھالتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نے ناظمات اضلاع و شعبہ جات صوبہ پنجاب وسطی کی تربیت گاہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت کا کام ایک کسان کی طرح آگے بڑھانے میں تنظیم کردار ادا کرتی ہے۔۔۔بیج بونے سے لیکر شاخ دار درخت بننے تک تنظیم ہی پیش پیش ہوتی ہے، جماعت کی نظامت سپرد کئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں آزمائش پر ڈال دئیے گئے۔۔۔۔اس ذمہ داری سے لمحے بھر کی غفلت نہیں برتی جاسکتی۔ نظامت کی ذمہ داری پھولوں کی سیج نہیں ہے۔مسلمانوں کے اجتماعی معاملات کی ذمہ داری بیحد حساس ہے اور اتنی ہی کڑی اس کی جوابدہی ہے۔ قائد کے لئے لازم ہے کہ وہ فہم و بصیرت سے مالا مال ہو اور اسے آگے لے کر چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں اسلام کے احکام اور شعائر کے خلاف کام کرنے والے کسی جھجک کے بغیر ہمارے آفاقی دین کے خلاف صف آرا اور جدت سے آراستہ ہیں تو اللہ کا دین پھیلانے کے لئے ہمیں زیادہ چوکنا اور چوکس ہونا ہوگا۔ دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ کرپشن فری پاکستان اور کشمیر ایشو پر جماعت اسلامی کے سوا اور کون کھڑا ہے؟؟ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے صرف جماعت اسلامی ہی کھڑی ہے۔قبل ازیں دردانہ صدیقی وسطی پنجاب کے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں، ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل بھی ان کے ہمراہ ہیں۔#

 
 
 
Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس