Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عمران خان حکومت ہر پیمانہ اور ہر اعتبار سے ناکام ہو رہی ہے۔ لیاقت بلوچ


 عمران خان حکومت ہر پیمانہ اور ہر اعتبار سے ناکام ہو رہی ہے۔ لیاقت بلوچ

لاہور (26 نومبر 2019)۔سیاسی ،معاشی ،سماجی اور پارلیمانی بحران پیدا کرنے کیلئے حکومت روزانہ نیا فتنہ پیدا کررہی ہے ۔آئین کی بالا دستی سے انکار انارکی پیدا کردے گا۔مہنگائی ،بے روز گاری ،لاقانونیت ،پیدا واری لاگت بڑھتی جارہی ہے ۔حکومت معاشی ترقی کے اعشاریے جھوٹ پر مبنی ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ۔ناروے ایسا ملک ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ایسے ملک میں قرآن کی توہین کا جرم ،مسلم دنیا کی دل آزاری کے قبیح فعل سے خود ناروے کا چہرہ داغدار کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا اقوام متحدہ اور عالمی ادارے نوٹس لیں ۔اسلام انسانیت کو اخوت و محبت ،باہمی بھائی چارے اور عالمی امن کا درس دیتا ہے ۔مسلم نوجوان نے غیرت ایمانی کا ثبوت دیا او ر اپنا دینی فرض ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوںکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر پر سفارت اور ترجمانی بھی جعلی اور یوٹرن ہی بن گئی ہے ۔عملا ً کشمیرکے مسئلہ نظر انداز کیا جارہا ہے ۔امریکہ ثالثی کا لولی پاپ دیکر نریندر مودی کو جموں و کشمیر ،لداخ کو ہڑپ کرنے کا موقع دے رہا ہے ۔یہی منظر بنایا جارہا ہے کہ ایل او سی کو ہی انٹر نیشنل بارڈ ر بنا دیا جائے اور کشمیری ہمیشہ کیلئے بھارت کی غلامی میں رہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور کشمیری یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس