Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نوجوان آئندہ الیکشن میں پولنگ بوتھ پرووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے ان کی وعدہ خلافیوں کا بدلہ لیں گے۔سراج الحق


نوجوان آئندہ الیکشن میں پولنگ بوتھ پرووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے ان کی وعدہ خلافیوں کا بدلہ لیں گے۔سراج الحق
لاہور(25 نومبر2019) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا ہے ۔حکومت ان کیلئے بھی چیلنج اور بدنامی کا سبب بن گئی ہے جنہوں اسے مسلط کیا تھا۔وزیر اعظم نوازشریف کے باہر جانے کا فیصلہ خود کیا اور ذمہ دار عدالتوں کو ٹھہرادیاجس کے بعد چیف جسٹس کو انہیں آئینہ دکھانا پڑا ۔نواز شریف کی بیماری پر وزیر اعظم کے تبصرے نے خود ان کی ذہنی حالت پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔اگر حکومت کے اپنے ڈاکٹروں اور وزیر صحت نے ان سے کچھ چھپایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پورا ٹبر دھوکہ بازوں کا ہے ،لیکن اگر وزیر اعظم کے کہنے کے مطابق سارے جھوٹ بول رہے ہیں تو پھر یہ حکومت ہی جھوٹوں کی ہے ۔حکومت نے کشمیر کاز سے بے وفائی اور غداری کی ہے ،کشمیر میں بھارتی مظالم پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔سنگ مرمر کے قبرستان میں بیٹھے ہوئے بے ضمیر اور بے حس حکمرانوں کی غیر ت جگانے کیلئے 22دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں لوگو ں کو لیکر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کے زیر اہتمام منصورہ میں جے آئی یوتھ لیڈرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے صوبہ وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری ،سیکرٹری جنرل بلا ل قدرت بٹ ،جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر محمد زبیر گوندل اور جے آئی یوتھ پنجاب وسطی کے صدر شاہد نوید ملک نے بھی خطاب کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 72سالوں سے اشرافیہ اور انگریز کے غلاموں نے سیاست اور جمہوریت کو یر غمال بنا رکھا ہے ۔ نسل در نسل انگریز کی غلامی کرنے والوں کی اولادیں ملک کے اقتدار پرقابض ہوگئی ہیں ۔قوم اب بدکردار اور بداخلاق اشرافیہ سے آزادی چاہتی ہے ۔اقتدار کے جن ایوانوں کے دروازے غریب کیلئے نہیں کھلتے انہیں توڑ دینا چاہئے ۔ ایوانوں میں بیٹھنے والوں نے آج تک ملک کے 65فیصد نوجوانوں کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی ۔موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے ۔آنے والے الیکشن میں یہی نوجوان حکومت سے بدلہ لیں گے ۔جے آئی یوتھ کے نوجوان یونین کونسل سے لیکر قومی اسمبلی کے حلقے تک الیکشن لڑنے کی تیاری کریں ،جماعت اسلامی ان کے لئے اقتدار کے دروازے کھولے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہیں ۔ہمارے نوجوان ہالی وڈ اور بالی وڈ کے نہیں خالد بن ولید ،طارق بن زیاد اور محمود غزنوی کے دیوانے ہیں۔ہم ان نوجوانوں کو عالم اسلام کا ہیرو دیکھنا چاہتے ہیں۔نوجوان لائبریریوں اور لیبارٹریوں کو آباد کریں اور علمی میدان کے ستارے بنیں،تاکہ مستقبل میں قوم کی قیادت کرسکیں ۔    

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس