Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارت کے تمام مکروہ عزائم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے جذبوں کی لپیٹ میں آکر خاک میں مل جائیں گے .ذکر اللہ مجاہد


بھارت کے تمام مکروہ عزائم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے جذبوں کی لپیٹ میں آکر خاک میں مل جائیں گے .ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( 25نومبر 2019) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا گورنر ہاءوس میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میوزیکل ناءٹ منانے کا فیصلہ کشمیریوں مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ حکمران نظریہ پاکستان کو دیوار کے ساتھ لگا کر مدینے کی ریاست کے جھوٹے دعدے کر کے ملک و قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ دنیا بھر میں اسلام دشمن قوتیں اسلام دشمنی میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہییں ہیں اور امت مسلمہ کے حکمران خواب غفلت میں اپنی عیاشیوں میں مصروف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 153 کے دورہ کے موقع پر منعقد اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، پی پی امیر ابوبکر صدیق، سیکرٹری عمران سبحانی،زاہد شباب بٹ و دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس مسئلے کے منصفانہ حل تک اس خطے میں امن کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا ۔ کشمیر میں جس بدترین طریقے سے عوام کے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کی موجودہ مودی سرکار کے تمام منافقانہ رویئے بھی کھل کر آچکے ہیں کہ مودی سرکار بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی عملی تصویر بنی ہوئی ہے ۔ کشمیر عوام کو دنیا کی کوئی طاقت ان کی آزادی کے سفر سے روک نہیں سکتی اور وہ دن بھی دور نہیں جب بھارت کی بالادستی کا جنازہ کشمیری عوام کے ہاتھوں سے ہی نکلے گا اور بھارت کے تمام مکروہ عزائم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے جذبوں کی لپیٹ میں آکر خاک میں مل جائیں گے ۔ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ اقوام متحدہ اور ترقی یافتہ ممالک کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرنے چاہییں ۔ کشمیر میں پچھلے سو دنوں سے زائد

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس