Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پندرہ ماہ ہوگئے، حکومت نے عوام کودعوؤں، وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔محمد جاوید قصوری


 پندرہ ماہ ہوگئے، حکومت نے عوام کودعوؤں، وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔محمد جاوید قصوری
لاہور؛17 نومبر 2019؛امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کیا ہے کہ حکمرانوں کے رویے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام، افراتفری، انتشار کا ماحول اور عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ کاروبار مملکت چلانے،ٹھوس بنیادوں پر قومی پالیسیاں تشکیل دینے اور غیر جانبدا ر فیصلہ سازی کے حوا لے سے حکومت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی اور موروثیت نظر آتی ہے۔ جوکہ اس کے انتخابی منشور کے برعکس ہے۔ حکمران سیاسی، معاشی، سفارتی محاذوں پر ناکام ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور ساہیوال میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملے میں حکومت کا آئینی راستہ اختیار کرنے کا اعلان اگرچہ  درست ہے مگر المیہ یہ ہے کہ حکومتی صفوں میں کچھ عناصر ایسے بھی چھپے ہیں جو خود تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ وہ ملک میں غیر جمہوری قوتوں کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سیاسی اور جمہوری روایات کو پروان چڑھائے اور حقیقی معنوں میں عوام کو درپیش مسائل کاحل نکالے۔موجودہ حکمرانوں سے عوام شدید مایوس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے۔ پندرہ ماہ ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے محض دعوؤں اور وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے دعویٰ کرنے والے آج اپنے اس وعدے سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صرف اور صرف اسلامی نظام زندگی ہی کامیابی سے چل سکتا ہے۔ سیکولر ازم اور لبرل ازم کے ہوتے ہوئے ملک کبھی اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس