Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کا وقت آگیا ہے:محمد الطاف


 ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کا وقت آگیا ہے:محمد الطاف
طلبہ تمام مکاتب فکر سے بالاتر ہوکر طاغوت کامقابلہ کریں:منتظم اعلیٰ

لاہور؛ 16 نومبر 2019؛جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد الطاف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور اس کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں اب وقت آگیاہے کہ ہم پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرکے بانی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منتظم اعلیٰ  محمد الطاف نے کہاکہ اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد پاکستان میں آج ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے،روشن خیالی کے نام پرمادرپدرآزادی اوردستور سے اسلامی دفعات کو نکالنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔صادق وامین قیادت ہی ملک وقوم کے تمام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دینی مدارس مداخلت سمیت حکمرانوں کی دین دشمن اورملک کے اسلامی تشخص کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کا مستقبل طلبہ کے ہاتھ میں ہے نوجوان ہی امید پاکستان ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح مسلمان اسلام دشمنوں کامقابلہ کررہے ہیں اسی طرح طلبہ بھی تمام مکاتب فکرسے بالا تر ہوکر طاغوت کامقابلہ کریں،جمعیت طلبہ عربیہ ملک کی نظریاتی وجغفرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس