Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

امیر و غریب کے لیے الگ الگ قانون معاشرے میں انتشار اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔محمد حسین محنتی


 کراچی15 نومبر 2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ امیر و غریب کے لیے ملک میں الگ الگ قانون معاشرے میں انتشار کا سبب اورملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ آپ نے ریاست مدینہ میں عدل و انصاف کا مثالی نمونہ پیش کیا، جس پر عمل کرکے انسانیت مسائل سے نجات اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے۔ احتساب کو انتقام میں بدلنے کے تاثر کو ختم اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ اگر تمام ادارے آئین و قانون اور اپنے اختیارات کے مطابق کردار ادا کرتے رہیں تو کسی کو بھی دھرنے یا روڈ بلاک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی شکارپور کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ پانچ روزہ سیرت النبی صہ کانفرنس کے آخری روز خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ممتاز دینی اسکالر قاری نثار احمد منگی، امیر ضلع عبدالرحمان منگریو، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ودیگر مقامی رہنما بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ عشق مصطفی صہ کا تقاضہ ہے کہ صرف دعوی ہی نہیں زندگی کے ہر دائرے میں قرآن و سنت کو نافذ کرکے اپنے پیارے نبیسے وفاداری کا عملی ثبوت دیا جائے۔ آج جو معاشرے میں مہنگائی کا سیلاب و سیاسی انتشار ہے وہ سب ہمارے اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔ دین پر عمل کرکے ہم تمام مسائل سے نجات اور دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ دریں اثناءصوبائی امیر نے تھرپارکر اور اچھڑو تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس