Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ چکی ہے ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد


 
موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ چکی ہے ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد
لاہور ;14نومبر 2019؛امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان قرآن وسنت کے نظام کے بغیر فلاحی ریاست نہیں بن سکتا ۔ موجودہ حکمران مدینہ کی ریاست کے نام پر قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں ۔ ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو تمام شعبوں میں قرآن وسنت کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن جماعت عبداللہ عالم کے بیٹے فرخ عبداللہ کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری،سردار مقصود طاہر، عطاء اللہ اصلاحی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور عمر شہباز،اعجاز کیانی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کیے بغیر فلاحی ریاست کا تصور ادھورا ہے ۔ حکمرانوں نے اگر ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے وعدے سے انحراف کیا تو ان کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوں جیسا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول کا نظام ہی بہترین نظام ہے ۔ بد قسمتی سے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں انگریزوں کا نظام راءج ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ چکی ہے ۔ حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین رہی ہے، 50 لاکھ گھر دینے کی بجائے لوگوں سے گھروں کی چھتیں تک چھین رہی ہے ۔   

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس