Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

درندہ نما انسانوں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دے کر بچیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔کاشف سعید شیخ


کراچی 12نومبر 2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کے قاتلوں سمیت تعلیمی اداروں میں درندہ نما انسانوں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دے کر بچیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچیوں کو جنسی حراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ خواتین کے حقوق کی دعویدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے رہنماءنے مطالبہ کیا کہ بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کے پر اسرار قتل کیس کی مکمل تحقیقات کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر اصل حقائق سے قوم آگاہ کیا جائے۔ نمرتا ایک طالبہ اور ایک ماں باپ کی بیٹی ہی نہیں پوری قوم کی بیٹی ہے۔ جو سندھ کی پرامن، محبت و بھائی چارے کی سرزمین پر بد نما داغ ہے۔ اہلیان سندھ اپنی بچیوں کے تحفظ کے ساتھ نمرتا کے قاتلوں اور اس میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے عبرتناک انجام تک پہنچانے کے خواہش مند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے جنسی حراساں کرنے کے واقعات نے پڑھنے والی بچیوں کے والدین و خاندانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ حکومت نمرتا کیس سمیت جنسی حراساں کرنے والے واقعات کے سد باب کےلئے ٹھوس اقدامات کر کے والدین کی بے چینی کو ختم کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس