Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

انسانیت کو اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے اسوہ حسنہ کو دستور عمل بنانا ہوگا۔ رخشندہ ناز


کراچی 13نومبر2019ء: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ مبارک پر عمل سے وہ کارکن تیار ہوئے جنہوں نے مدینے میں اسلامی وفلاحی ریاست کے قیام کا آغاز کیا اور سمع و اطاعت سے آپ صل اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو قانون کا درجہ دیا،آج کی بھٹکتی ہوئی انسانیت کو اپنے تمام مسائل کے حل اوردنیا وآخرت کی کامیابی کے لیے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا دستور عمل بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی نائب ناظمہ رخشندہ ناز نے جماعت اسلامی کے تحت ناظم آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ریاست مدینہ کی اہم شق شہریوں کی جان مال،عزت و آبرو کی حفاظت اور مذہبی آزادی کی پوری ضمانت ہے. شریعت کی بالا دستی کے ساتھ اختلافی امور اور نزاع میں آپ صل اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ آخری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جذبہ محبت ایسی چیز ہے جو انسان سے مشکل ترین کام بھی کروا لیتی ہے اس لیے نبی مہربان ﷺکی محبت مکمل اطاعت اور اتباع کا تقاضا کرتی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دین غالب ہوتو اس کے لیے ہمیں اپنے آپ کو کھپانا ہوگا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس