Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ این ای ڈی کے تحت دو روزہ کتب میلے کا آغاز ہوگیا


کراچی /13نومبر2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت دوروزہ کتب میلے کے پہلے روز کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے جمعیت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمعیت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کے لئے رعایتی قیمتوں پر کتب کی فراہمی کو ممکن بنایا جس پر وہ تحسین کے مستحق ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کی خدمت اور علم دوست سرگرمیوں کاانعقاد روز اول ہی سے جمعیت کا شعار رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں ملک بھر کی جامعات میں انتظامیہ کے تعاون سے طلبہ یونین کے زیر اہتمام منعقد ہونی چاہیے۔ طلبہ یونین ہی وہ بنیادی نرسری ہے جس نے ملک کو اچھے اور باشعور طلبہ بڑی تعداد میں فراہم کئے۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے کتب میلے کا دورہ بھی کیا۔ بک فئیر کے پہلے روز جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اورسابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی نے بھی شرکت کی جنھوں نے جمعیت کی اس سرگرمی کو سراہا۔کتب میلے میں طلبہ کی دلچسپی کے لئے روایتی نصابی اور غیر نصابی کتب کے علاؤہ فوڈ اسٹالز اور مختلف گیم اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا۔کتب میلہ جمعرات 14نومبر کو بھی صبح 9تا شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس