Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت ہمیشہ سو جوتے اور سوپیاز کھانے کے لیے تیاررہتی ہے۔سینیٹرسراج الحق


لاہور13نومبر2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے معاملے میں حکومت کنفیوژ اور آپس میں تقسیم ہے۔حکومت ہمیشہ سو جوتے اور سوپیاز کھانے کے لیے تیاررہتی ہے۔حکومت میں فیصلے کی صلاحیت نہیں۔حکومت دودھ دیتی ہے تو اس میں بھی مینگنیاں ڈال دیتی ہے۔
دریں اثنا ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے لند ن میں مقیم صدر مزمل ایوب ٹھاکر اور کشمیری خاتون رہنما شائستہ صفی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران سراج الحق نے کہاکہبین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگےں صورت حال پر فوری توجہ دےنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاون اور پابندیوں کے 100 دن پورے ہو گئے ہیں ۔ عالمی برادری کو آگے بڑھ کر نہتے کشمیرےوں پر پابندیوں کو ختم کرانا چاہےے اور کشمیرےوں کوحق خود ارادےت دلانا چاہےے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادی کو مسئلہ کشمیر کی حساس صورت حال سے آ گاہ کیا جائے ۔اس سلسلے میں مغربی ممالک میں کشمیری تارکین وطن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ انہیں کشمیر کی حقےقی تصوےر سے دنیا کوآگاہ کرنا چاہےے۔
سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی، پاکستانی قوم اور مسلم امہ کو کشمیر کے مسئلے پر متحرک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔امیرانہوںنے خبر دار کیا کہ بھارتی حکومت کا متنازع علاقے پر جبری قبضہ ایک غیر قانونی اقدام ہے جو بری طرح ناکام ہوگا، پاکستانی اور کشمیری عوام اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔ بھارت نے پورے مقبوضہ علاقے کو ایک جیل بنادیا ہے اور وہاں پر نہتے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہزاروں تازہ فوجی دستے بھی تعینات کردیے۔سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی یہ بے رحمی اور جارحیت کبھی کامیاب نہیں ہوگی، دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں نئی دہلی کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے مظاہرے دیکھے ہیں۔انہوں نے بھارتی فوج کے آگے ڈٹ جانے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ مودی نے گجرات میں 2 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا، 370 اور 35 اے کا خاتمہ اچانک نہیں ہوا، بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کئی دہائےوں سے اس کا منصوبہ بنا چکی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب پر مبنی ہے، اسے مسلمانوں کے ساتھ رویہ بہتر کرنا ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پونے 2 ارب مسلمانوں کو ویٹو پاور اور سلامتی کونسل کی نمائندگی دی جائے۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں اقلیت سکھ اور ہندو دلت برادری بھی خطرہ میں ہے، برہمن ٹولے نے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت پر قبضہ جما کر اقلیتوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ورلڈ کشمےر فرےڈم موومنٹ کے صدر مزمل اےوب ٹھاکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمےر کی صورتحال انتہائی سنگےن ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 100 دنوں کے دوران سےنکڑوں افراد کو گرفتار کےا گےا ہے جبری پابندےاں عائد ہےں ۔ کشمےر کی اس صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لےے کشمےری تارکےن وطن اپنا کردار ادا کرےں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف کشمےری تنظےموں نے برطانےہ اور دوسرے ےورپی ممالک میں بھرپور احتجاج کےا ہے ۔ اس احتجاج کے نتےجے مےں ےورپی کمےونٹی کشمےر کی طرف متوجہ ہوئی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس