Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام 10اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی


لاہور8/اکتوبر2019ء:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام 10اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردارفاروق حیدر، وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان حفیظ الرحمن،صدرملی یکجہتی کونسل ابوالخیرزبیر،امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق،علامہ ساجدنقوی،راجہ ناصرعباس،لیاقت بلوچ،حافظ عاکف سعید،پیرعبدالرحیم نقشبندی، مولانا عبدالمالک،پیرہارون علی گیلانی،عبدالرشید ترابی،مولانا عبدالغفارروپڑی،مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانا حافظ اللہ وسایا،مولانا زاہدالراشدی سمیت دیگرمذہبی وسیاسی قائدین خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں پلاننگ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبرکی زیرصدارت ہوا جس میں صدرملی یکجہتی کونسل پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،سیکرٹری جنرل سیدجعفرنقوی،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرشاہدشمسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،عطاء الرحمن ایڈووکیٹ سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے اس موقع پرانتظامی کمیٹیاں قائم کی گئیں اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس