Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ایک کروڑ نوکریاں ، ریاست میں مدینہ کی طرز پر نظام اور قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر عوام سوال تو کریں گے۔لیاقت بلوچ


لاہور8/اکتوبر2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے دینی مدارس کے طلبہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہی جذباتی تقاریر اور توہین آمیز لب و لہجہ کے گرداب میں الجھ گئے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ مکانات، ریاست  میں مدینہ کی طرز پر نظام اور قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر عوام سوال تو کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اور واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام 65 دن کے بدترین لاک ڈاؤن کرفیو کے مقابلہ میں نریندر مودی کے شر کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستانی حکومت نے تقاریر، بیانات، سوشل میڈیا کے ذریعے کافی وقت گزار لیاہے لیکن اب پاکستان کے پاس وقت گزرنے کے ساتھ آپشن کم ہوتے جارہے ہیں۔ عمران خان سنجیدگی کا راستہ پکڑیں اور قومی کشمیر پالیسی، قومی قیادت کو متحد کرنے، سفارتی محاذ پر سرگرمی کے لیے دوٹوک حکمت عملی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس ہو، جس میں امور کشمیر کے ماہرین کی مشاورت سے متفقہ قومی لائحہ عمل بنایا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کی جلاوطن اور آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل طور پر آن بورڈ لیا جائے۔

لیاقت بلو چ نے کہاکہ وفاقی حکومت مفلوج اور پنجاب، خیبر پی کے، بلوچستان حکومتیں سیاسی انتظامی پولیو زدہ ہیں۔ سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی وفاق اور ریاست سے کشمکش کی وجہ سے لاوارث ہیں۔ عملاً مہنگائی، بے روزگاری، عدم تحفظ بڑھتا جارہاہے۔   

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس