اہم خبریں
وزیر اعظم قوم کو بزدلی کی راہ دکھانے اور سبق پڑھانے کی بجائے جرات مندانہ پالیسی اختیار کریں ۔جاویدقصوری
لاہور8 اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ نے لاہور میں آزادی کشمیر مارچ کے تاریخی انعقاد پر جماعت اسلامی کے قائدین، خواتین نظم، کارکنان، تنظیمی کمیٹیوں میں شامل افراد اور عوام الناس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کارکنان نے شب و روز کی محنت کر کے لاہور میں ہونے والے 6 اکتوبر کے آزادی کشمیر مارچ کو کامیاب بنایا ہے۔ اس پر تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اہلیان لاہور نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم ہی اسے حاصل کریں گے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبان ہے۔ اور ہم ہر سطح، ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کشمیر مارچ میں بچوں، بوڑھوں، خواتین اور نوجوانوں کی مثالی حاضری خوش آئند ہے۔ اس آزادی کشمیر مارچ سے لاہور شہر کے باسیوں نے سرینگر پر قابض بھارتی فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے تمام تر مظالم کے باوجود جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اور اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت بزدلانہ پالیسیوں کو چھوڑ کر جرأت کا مظاہر ہ کرے اور لائن آف کنٹرول ختم کرنے کا اعلان کرے۔ اگر ہندوستان کشمیر میں اپنی نو لاکھ فوج رکھ سکتا ہے تو اپنی شہ رگ کی حفاظت کرنے کے لئے پاکستان کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں اتارے۔ہزاروں، لاکھوں نوجوان 64دنوں سے گھروں میں مقید کشمیریوں کی مدد کے لیے وہاں جانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم قوم کو بزدلی کی راہ دکھانے اور سبق پڑھانے کی بجائے بھارت کو منہ توڑ جواب دیں اور جہاد کا اعلان کریں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس حوالے سے مزید کہااللہ تعالیٰ نے کشمیریوں کی آزادی کا نادر موقع دیا ہے۔ ہندوستانی حکمرانوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرچکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے 80لاکھ انسان 9لاکھ بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کرفیو ختم کرسکیں۔ نہتے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے حوالے سے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری کا کردار منافقانہ ہے۔
Youtube Downloader id
-
چار ماہ دھرنا دینے والوں کو کشمیر میں 126 دن کا کرفیو نظر نہیں آتا۔سراج الحق
-
معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ محمدحسین محنتی
-
پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھے کھود رہی ہے۔سراج الحق
-
پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ محمدحسین محنتی
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد وضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے ۔محمد جاوید قصوری
-
پندرہ ماہ ہوگئے، حکومت نے عوام کودعوؤں، وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔محمد جاوید قصوری
-
امیر و غریب کے لیے الگ الگ قانون معاشرے میں انتشار اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔محمد حسین محنتی
سوشل میڈیا لنکس