Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

صارفین کو اطلاع کے بغیر ہی دفتروں میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کا کوئی فائدہ نہیں


لاہور4    اکتوبر2019ء: کسان بورڈ لاہور ڈویژن نے لیسکو کی کھلی کچہریوں کو مسترد کر دیا، صارفین کو اطلاع کے بغیر ہی دفتروں میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کا کوئی فائدہ نہیں محکمہ لیسکو دیہاتوں میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کو درپیش مسائل کے حل کا تدراک کرے ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ لاہور ڈویژن کے صدر میاں رشید منہالہ نے کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ، اوربیلنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عام شہری اور کسان پریشان ہیں دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے لیکن کوئی بھی ان کی دادرسی نہیں کر رہا کرپٹ لیسکو انتظامیہ کی ملی بھگت سے اشرافیہ بجلی چوری کر رہی ہے لیکن عام عوام اور کسانوں کو اوربلنگ کی جا رہی ہے اور محکمہ لیسکو کی جانب سے نئے منظور شدہ ٹرانسفارمرز اور نئی لائنیں من پسند افراد اور پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں تنصیب کی جا رہی ہے کسان بورڈ لاہور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد ایماندار افسران کے تحت دفتروں کی بجائے دیہاتوں میں کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں مسائل حل ہو سکیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس