اہم خبریں
اسلامی جمعیت طلبہ کاکشمیریوں سے اظہاریکجہتی اورطلبہ مسائل کے حل کے لئے پندرہ روزہ روڈکارواں کاآغاز
فیصل آبادیکم اکتوبر2019ء: اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے زیراہتمام کشمیریوںسے اظہاریکجہتی اورطلبہ مسائل کے حل کے لئے فیصل آباد سے پندرہ روز بیداری طلبہ روڈ کارواں کاآغاز،شہرکے تمام تعلیمی اداروں کے سامنے ذمہ داران کاخطاب،طلبہ کی کثیرتعدادمیں شرکت،طلبہ مسائل کے حل کے لئے روڈکارواںفیصل آبادڈویژن،سرگودھاڈویژن ، گجرات ڈویژن،گوجرانولہ ڈویژن،راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی اداروںکے سامنے پہنچے گا،12اکتوبرکوایچ ای سی اسلام آبادکے سامنے دھرنادیاجائے گا۔جی سی یونیورسٹی کے سامنے روڈکارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم شاہزایب ڈارنے کہاکہ موجودہ حکومت طلبہ کے تعلیمی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب بھرمیں 15روزہ روڈکارواںکرنے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کے بجٹ میں کٹوتی ،فیسوں میں ہوشربااضافے کے خلاف اورطلبہ یونین کی بحالی،تعلیمی اداروں میں ہاسٹلزکی فراہمی،ایک نصاب،ایک زبان،ایک نظام تعلیم اورکشمیریوںسے اظہاریکجہتی کے لئے یکم اکتوبرسے فیصل آبادسے شروع ہونے والے روڈ کارواں میں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ شریک ہوں گے ۔12اکتوبرکو اسلام آبادمیں ایچ ای سی کے سامنے طلبہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہاوس کویونیورسٹی بنانے ،تعلیمی بجٹ میں اضافے کرنے کاوعدہ کرکے نوجوانوںکے ووٹ پر منتخب ہونے والا حکمران طبقہ تمام وعدوںسے مکرچکاہے،تعلیمی بجٹ میں کمی کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیاگیاہے،جبکہ وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں اضافہ تعلیمی بجٹ کی کٹوتی کرکے کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران کشمیریوںسے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاںاورجلسے کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں اورپاک فوج کو کشمیریوںکو بھارتی ظلم وستم سے نجات دلانے کیلئے کشمیرمیں داخل کریں ملک بھرکے نوجوان طلبہ اپنی پاک فوج کے ہمراہ کشمیر کی آزادی کے لئے لڑنے کے لئے تیارہیں۔
Youtube Downloader id
-
انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
بائیس دسمبر کاتاریخی کشمیر مارچ آزادی کے عزم و جدو جہد کومہمیز بخشے گا ۔ میاں اسلم
-
جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یک طرفہ احتساب کہیں گے۔سراج الحق
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
-
ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کا وقت آگیا ہے:محمد الطاف
-
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ این ای ڈی کے تحت دو روزہ کتب میلے کا آغاز ہوگیا
-
ضلالت اور پستی سے نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ ہم تائب ہو کر قرآن کے نظام کو نافذ کردیں۔محمد الطاف
-
عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے کسانوں اورغریب عوام کو مایوس کیا۔میاں رشیدمنہالہ
سوشل میڈیا لنکس