Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پاکستان نے اس وقت کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر ہمیشہ کے لیے انڈین یونین کا حصہ بن جائے گا۔ چوہدری نثار احمد


لاہور25ستمبر2019ء: مایوس عمران خاں اللہ کی رحمت اور اپنی فوج اور قوم کے جزبوں پر بھروسہ کریں۔ملک بھر کے کروڑوں کسان اپنے دریاوں کی حفاظت کیلیے اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔ پاکستان نے اس وقت کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر ہمیشہ کے لیے انڈین یونین کا حصہ بن جائے گا۔ حکمران آج کشمیر کی لڑائی سری نگر میں لڑ لیں ورنہ یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا پڑے گی ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد،سیکرٹری جنرل شوکت چدھڑ اورمیڈیا سیکرٹری  حاجی محمد رمضان  نے ضلع قصور کے قصبات  بھائی پھیرو ،سرائے مغل اور جمبر میں کسانوں کے بڑے بڑے  اجتماعات سے خطاب کرتے کیا۔وہ جماعت اسلامی کی کشمیر بچاو مہم کے سلسلے میں چھ اکتوبر کو لاہور کے کشمیر بچاو مارچ  کی تیاریوں  کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم  کے سلسلے میں قصور کے ہنگامی دورے پر آئے تھے ۔کسان بورڈ کے مرکزی صدر چوہدری نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ۔اس وقت کشمیر پر قومی وحدت ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام اور نالائق ترین حکومت ہے۔ اس موقع  امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی اور سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر بھی موجود تھے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ امریکہ میں عمران خاں نے کہا کہ وہ عالمی برادری کے رویے سے مایوس ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کی رحمت پر بھروسہ کریں اور اپنے ملک کی فوج،قوم کے جزبے اور کشمیریوں کی بے مثال اور طویل جدوجہد پر اعتماد کریں انشا ء اللہ ملک بھر کے کروڑوں کسان اپنے دریاوں کی حفاظت کرنے کیلیے اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔ حکومت نے روٹی،جان بچانے والی ادویات اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔تاجر مزدور،زمیندار اورکسان سب پریشان ہیں۔ چوہدری شوکت چدھڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو مایوس کیا ہے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے بے روزگاری میں30 فی صد اضافہ کردیا ہے اور پچاس لاکھ گھردینے کی باتیں کرنے والوں نے اب تک ہزاروں گھر مسمار کردیئے ہیں۔ حکومت نے ایک سال میں مہنگائی، بے روزگاری اور یوٹیلٹی بلز اور تیل و گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریب کو زندہ در گور اور سفید پوش طبقہ سے باعزت زندگی کا حق چھین لیا ہے۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ااطلاعات حاجی محمد رمضان نے کہا کہ میڈیا ٹربیونل بدنیتی پر مبنی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا کی آزادی، ذمہ دارانہ اسلوب پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہیں۔ حکومت اپنی خوفناک حکمت عملی سے میڈیا کی آزادی غلامی، خوف اور وحشت میں تبدیل نہ کرے۔آج عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے چہرے بھی مرجھائے ہوئے ہیں کیونکہ ان کی اظہار آزادی پر بھی حکومت نے قدغنیں لگا دی ہیں۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راو اختر علی نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہمارے بہتے دریا کشمیر سے آتے ہیں اور اگر خدا نخواستہ کشمیر پر انڈیا کا قبضہ کامیاب ہو گیا تو پاکستان صحرا بن جائے گا اور پینے کیلیے پانی بھی نہیں ملے گا اور زرعی اور تجارتی معیشت تباہ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستانی کشمیریوںکے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ جماعت اسلامی ا پنے پلیٹ فارم سے سابق اور موجودہ حکمرانوں کے کرتوتوں کو بے نقاب کرے گی۔کراچی سے لے کر چترال تک جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے اور 27 ستمبر کو مظفر آباد اور چھ اکتوبر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔جس میں قصور سے ہزاروں کسان،مزدور،صحافی،تاجر اور نوجوان شریک ہونگے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس