اہم خبریں
عمران خان اپنے وعدوں کا پاس کرتے ہوئے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لائیں۔محمد الطاف
لاہور 22ستمبر2019ء: منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستان واپسی ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے ذمے بھی قرض ہے، وزیراعظم اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو یقین دلاتے رہے کہ وہ آئیں گے اور قوم کی بیٹی کو واپس لائیں گے۔ اب قوم سوال کرتی ہے کہ ایک سال مکمل ہوچکاہے آپ نے اس سلسلہ میں کیا پیش رفت کی ہیعمران خان اپنے وعدوں کا پاس کرتے ہوئے قوم کی بیٹی کو واپس لائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال کی قید امریکی نظام انصاف کے کھوکھلے پن اور متعصبانہ فیصلوں کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قوم کو بتائے کہ وہ اس سلسلہ میں کیا کر رہی ہے اور یہ کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کب تک واپس آئے گی کیوں کہ وزیراعظم نے گزشتہ امریکی دورے میں قومی عزت و وقار کا جنازہ نکال دیا تھا۔
Youtube Downloader id
-
چار ماہ دھرنا دینے والوں کو کشمیر میں 126 دن کا کرفیو نظر نہیں آتا۔سراج الحق
-
معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ محمدحسین محنتی
-
پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھے کھود رہی ہے۔سراج الحق
-
پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کا وقت آگیا ہے:محمد الطاف
-
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ این ای ڈی کے تحت دو روزہ کتب میلے کا آغاز ہوگیا
-
ضلالت اور پستی سے نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ ہم تائب ہو کر قرآن کے نظام کو نافذ کردیں۔محمد الطاف
-
عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے کسانوں اورغریب عوام کو مایوس کیا۔میاں رشیدمنہالہ
-
اسلام مکمل دین جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے ۔محمد الطاف
سوشل میڈیا لنکس