Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

استحصالی نظام نے زندگی اجیرن کردی ،پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذکرنا ہوگا۔حسن بلال ہاشمی


فیصل آباد15/ ستمبر2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن حسن بلال ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلئے یکساںنظام تعلیم نافذکرنا ہوگا نوجوان اورطلبہ پرامن اورخوشحال اسلامی پاکستان کیلئے اپناکرداراداکریں گے،پاکستان میںاستحصالی نظام نے زندگی اجیرن کردی ہے۔طلبہ ہی ملک کامستقبل ہیں لہذاانہیں وطن عزیزکی ترقی اورقوم کوناامیدی سے نکالنے میں کردارادا کرناہوگا، محب وطن لوگوںکوتمام تر تفرقات سے بالاترہوکروطن عزیزکی تعمیر میں کرداراداکرناچاہیے۔انہوںنے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ امت مسلمہ کی محسن اورخیرخواہ تنظیم ہے نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اورقرآن وسنت کے نظام کے غلبہ کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہدقابل فخر ہے جس نے نامساعدحالات ،چہار اطراف سے مخالف حملہ آورقوتوں کے مقابلہ میں تعلیمی محاذ اورتعلیمی اداروںمیںذہین سازی، کردارسازی اورنئی نسل کی جڑاسلام کے ساتھ جوڑے رکھنے کی ناقابل فراموش جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ،دانشور،تعلیمی ماہرین اورپالیسی سازقوم پررحم کریںنئی نسل خوصاًطلبہ وطالبات کے لئے دوستانہ ،خیر خواہانہ اورتعمیری رویہ اختیارکریں۔قومی سطح پرخوشحال اسلامی پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ یکساں نظام تعلیم ،اسلامی نظام تعلیم نافذکیاجائے۔ اردو کوذریعہ تعلیم بنایاجائے، علاقائی زبانوں کوترقی دی جائے،مقابلہ کے امتحانات اردومیں ہوں، اساتذہ کے نظام تربیت اور نظام ملازمت کی اصلاح کی جائے اوراسے باوقار بنایاجائے،قومی تعمیرنومیں18سال کی عمرکے نوجوانوںکی اہمیت ہے۔نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ ہیں ان کی سماجی اورسیاسی تربیت کے لئے طلبہ یونیز بحال کی جائیں،فنی تعلیم پرخصوصی توجہ اوریونیورسٹیوں میںعلم وتحقیق کے لئے وافرسرمایہ فراہم کیاجائے،تعلیمی اداروںمیں  داخلے میرٹ پرہوں اوراداروں کے سربراہان واساتذہ کی تقرری میرٹ پرکی جائے۔حکومتی اور سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیاجائے،اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے اداروںمیں غریب گھرانوںکے میرٹ پر آنے والے طلبہ وطالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے، خصوصاًسرکاری سکولزمیں تمام تعلیمی سہولتیں یقینی بنائی جائیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس