Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ہندوستان نے تمام معاہدوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو انڈین یونین میں ضم کر کے پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے۔عبدالرشیدترابی


مظفرآباد8/ ستمبر2019ء: کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی سے نیو یارک ٹائمز جنوبی ایشیا کی بیوروچیف ماریہ ابی حبیبی نے ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان نے تمام معاہدوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو انڈین یونین میں ضم کر کے پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے ، مودی کی فاشسٹ پالیسیاں خطہ کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں کشمیر ی مسئلہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتے ہیں پہلے بھارتی مظالم کی وجہ سے ہتھیار اٹھا نے پر مجبورہوئے اب نئے بھارتی اقدامات نو جوانوں کو عسکریت کی طرف دھکیل رہے ہیں عوام کی طرف سے اعلان جہادکے لئے حکو مت پر دباؤ بڑھ رہاہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کے پر امن حل کو یقینی بنائیں آزاد خطہ میں لو گ قیادت سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیںاسی لئے تمام جماعتو ں نے سیز فائر لائن کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دنیا کے امن کو کسی ناخوشگوار حادثہ وصورت حا ل سے بچانے کے لئے بھارتی مظالم سے باز رکھا جائے حالیہ اقدامات واپس لئے جائیں کرفیو ختم کر تے ہوئے تمام گرفتار شدگا ن رہا کئے جائیں اور حق خودارادیت یقینی بنایا جائے اورکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تمام محاذوں پرحمایت کی جائے کشمیری ہرحال میں جدوجہد جاری رکھیں گے نیو یارک ٹائمز اوردنیا بھر کے آزادمیڈیا اداروں اورافراد جنہو ں نے کشمیر یو ں کے حق میں آوازبلند کی ان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پوری دنیا میں احتجاج کیا جائے تا کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جاسکے ،ہندوستان کی حکومت سے کرفیو کو مسلسل 34دن ہو چکے عالمی برادری اس غیر قانونی کرفیو کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرے بلکہ بھارت کے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں پر کارروائی کرے ،نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ گیا ہے نازی مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں ،پاکستان کے 22کروڑ عوام اٹھ کھڑے ہوں تا کہ فیصلہ کن جنگ لڑی جا سکے ،میڈیا اور ذرائع ابلاغ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کودنیا کے سامنے لائیں۔انہوں نے کہاکہ مہذب دنیا کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت دلانے کے لیے ہندوستان پر دبائو بڑھائے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس