Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شہدا ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جنہیں تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ذکراللہ مجاہد


 لاہور6/ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہدا ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جنہیں تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ مادر وطن کے دفاع، تحفظ اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ مسلح افواج اور قوم وطن عزیز کی آزادی و خودمختاری اور سلامتی کے لئے متحد اور یک جان ہیں۔وطن عزیز کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کیلئے کے لئے قوم کا ہر فرد قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر شہدا باٹا پور یادگار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہدا یادگار پر پھولوںکا نذر انہ پیش کیا اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اور قوم اپنی خود مختاری اور آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک روشن دن ہے۔ جب دشمن نے ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اس دن ہمارے جوانوں نے جس سے جرات اور بہادر ی کا ثبوت دیتے ہوئے دشمن کے ٹینکوں اور توپوں کو ٹھنڈا کیا تھا اور دشمن کے مذموم عزائم کو جس بہادری کے ساتھ خاک میں ملا دیا تھا یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور ہمارے دشمن کے لیے یہ پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ملک کے دفاع، تحفظ اور سلامتی کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا پاکستان اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں، زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔شہدا کے اہل خانہ کی پوری قوم قرض دار ہے۔ ان کے عظیم حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس