Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

محکمہ سوئی گیس اور لیسکو انتظامیہ نے کسانوں کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔میاں رشیدمنہالہ


لاہور29/اگست 2019ء:کسان بورڈ لاہور ڈویژن کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت، محکمہ سوئی گیس اور لیسکو انتظامیہ نے کسانوں کو زندہ درگور کرنے کی کے لیے ہر پالیسی اپنائی اپنائی ہوئی ہے کاشتکاری میں ان پٹس ریٹس میں ہوشرباء اضافہ اور آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کاشتکار کی کمر میں چھرا گھونپہ جا رہا ہے جبکہ لاہور کے سرحدی علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ نے بھی جینا محال کر رکھا ہے نااہل حکمرانوں اور کرپٹ ترین ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ملک کی ستر فیصد آبادی شعبہ زراعت سے منسلک ہے لاہور کے سرحدی علاقوں میں بعض جگہوں پر سوئی گیس کی بندش اور شدید لوڈشیڈنگ نے دیہاتیوں کا جینا محال کر رکھا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ حق مانگنے سے نہیں بلکہ چھیننے سے ملے گا کسان بورڈ لاہور ڈویژن محکمہ سوئی گیس اور لیسکو کی کرپٹ ترین انتظامیہ کو آخری بار وارنگ دے رہا ہے کہ دیہاتوں میںسوئی گیس اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے ورنہ کسان بورڈ لاہور ڈویژن بارڈر ایریا کیرہائشیوں کی قیادت میں لاہور کی مین شاہراہوں پر احتجاج کرتے ہوئے پورے لاہور کا جام کر دے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس