اہم خبریں
- پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
- جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
- ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے محبت، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے جماعت اسلامی کوشاں ہے ۔ذکر اللہ مجاہد
- معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلۓ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قایم کی جاییں۔سراج الحق
ہمیں وہ عہد و پیمان پورا کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے اللہ سے باندھا تھا ۔سینیٹرسراج الحق
لاہور11اگست 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قوم کو عیدا لاضحی اور یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی بقا،سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے ،ہمیں وہ عہد و پیمان پورا کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے اللہ سے باندھا تھا ۔جب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کرسکتا ہے نہ قومی وقار اور ملکی خود مختاری کی بحالی اور حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ۔امسال ہم عید الاضحی اس حال میں منارہے ہیں کہ بھارت کی مودی حکومت نے اپنے آئین کی دفعہ 370اور 35اے کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ہے اور کشمیر کو بھارت کی مستقل ریاست قرار دے دیا گیا ہے،ظلم و جبر کے اس قانون کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں ،بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے وادی کشمیر جنت نظیر کا محاصرہ کررکھا ہے اور ایک ہفتے سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے ،شہادت کے متوالے کشمیری بھائیوں نے کرفیو توڑ کر بھارت کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کئے ،چلتی بندوقوں کے سامنے سینہ تان کر پاکستان کے پرچم لہراتے ہوئے نعرے لگاتے ہیںکہ کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت کشمیر سے نکل جا۔ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔بانی ¿ پاکستان قائد اعظم ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔پاکستان کی شہ رگ دشمن کے خونی پنجے میں ہے ۔زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوکر اپنی شہ رگ دشمن کے پنجہ استبداد سے آزاد کرائیں ۔کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،مسئلہ کشمیر اب حل نہ کیا گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کیلئے ہمیں تحریک پاکستان کے جذبہ سے اٹھنا ہوگا۔قوم عید قربان پر اس عزم اور عہد کا اعادہ کرے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ہم سادگی سے عید منائیں گے ،عید پر پوری امت خاص طور پر کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کریں گے ۔عید پر اپنے ہمسائیوں ،ارد گرد رہنے والے غرباءو مساکین، بیواﺅ اور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیجئے ۔
Youtube Downloader id
-
پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے محبت، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے جماعت اسلامی کوشاں ہے ۔ذکر اللہ مجاہد
-
معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلۓ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قایم کی جاییں۔سراج الحق
-
حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد وضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے ۔محمد جاوید قصوری
-
پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
-
معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلۓ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قایم کی جاییں۔سراج الحق
-
عمران خان حکومت ہر پیمانہ اور ہر اعتبار سے ناکام ہو رہی ہے۔ لیاقت بلوچ
-
نوجوان آئندہ الیکشن میں پولنگ بوتھ پرووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے ان کی وعدہ خلافیوں کا بدلہ لیں گے۔سراج الحق
-
۔62/63کا اطلاق صرف سیاستدانوں پر نہیں ججوں اور جرنیلوں پر بھی کیا جائے۔سراج الحق
سوشل میڈیا لنکس