Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پاکستانی سرحدوں پر بھارتی فوج کی گولا باری خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور4 / اگست 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی فوج کی گولا باری خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی بھر پوری مذمت کرتے ہیں۔حکمران بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج رکارڈ کروائیں اور پوری دنیا پر واضح کریں کہ ہمارے امن پسندانہ رویے کو کمزوری نہ سمجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کوٹ لکپھت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں محمد عارف میاں، عتیق الرحمن عامر، وسیم اسلم قرویشی، سراج الدین، حاجی محمد اسلم، محمد حنیف، عبدالروف و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے دیرینہ تنازعات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے برصغیر کے ڈیڑھ ارب لوگ اذیت میں مبتلا ہیں۔ موجوہ صورتحال میں بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکاہے۔مودی کی انتہا پسند انہ پالیسیاں پورے خطے کو تباہ کر سکتی ہے۔ بھارتی فوج ستر سال سے کشمیریوں کو طاقت سے زیر کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ لاکھوں کشمیری عوام حق خود اردایت کے حصول کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر ی عوام کی تاریخ ساز جدوجہد اور بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج وحشیانہ کاروائیوں کی مدد سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوششوں میں مصروف جبکہ بھارتی میڈیا منفی پراپیگنڈہ پر عمل پیرا ہو کر جنگی فضاء پیدا کررہا ہے۔ بھارت ہمیشہ سے ہی مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے بھاگتا آرہا ہے جو اس کی ہٹ دھرمی کا واضح ثبوت ہے۔ ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔

عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے  اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس