Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہے۔کاشف سعید شیخ


کراچی 2 اگست 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے تبدیلی کی دعویدار حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی مذمت اور اسے حکومتی دعووں کی نفی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور ریلیف دینے والے وعدوں پر عمل کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نہ بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں بڑھانا بلاجواز ہے،محض خزانہ بھرنے کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ سراسرظلم ہے۔ بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسی اور عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہے۔ ایک سال گذر جانے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو مسلسل مہنگائی کے جھٹکے اور ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر سمیت عوام کو ریلیف دینے والے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا ہے۔ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کے برعکس اگر کفایت شعاری و سادگی کی پالیسی اپناتی تو آئی ایم ایف کے پاس بھی نہ جانا پڑتا۔ صوبائی رہنماءنے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے روز مرہ کی اشیاءسمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی ہی متاثر ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت مالی اداروں کی ڈکٹیشن پر عوام کا خون چوسنے اور انہیں ذہنی مریض بنانے کی بجائے عوامی و قومی مفاد کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنائے تاکہ عام آدمی بھی سکھ کی زندگی گزار سکے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس