Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کا اصل ہدف اس ظالمانہ و جابرانہ نظام کو بدلنا ہے جس کی وجہ سے عوام کا استحصال ہورہاہے ۔راشدنسیم


لاہور 29جولائی 2019ء: جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر کمیٹی راشد نسیم کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی اظہر اقبال حسن سمیت ملک بھر سے کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں سابقہ اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا اور آئندہ کی حکمت عملی اور اہداف کا تعین کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کمیٹی راشد نسیم نے کہاکہ جماعت اسلامی کا اصل ہدف اس ظالمانہ و جابرانہ نظام کو بدلنا ہے جس کی وجہ سے عوام کا استحصال ہورہاہے ۔ لوٹ مار اور کرپشن کے اس نظام نے ہی ملک و قوم کو مسائل و مشکلات سے دوچار کر رکھاہے ۔ غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی اسی نظام بد کے تحفے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے سابقہ و موجودہ حکمران پارٹیوں کو خوب آزما لیاہے، ان پارٹیوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کیاہے ۔ ملکی مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اللہ کا عطا کردہ نظام جو قرآن و سنت میں موجود ہے ، اس کو نافذ کر دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ نظام مصطفی کا نفاذ تمام پریشانیوں کا علاج ہے اور جماعت اسلامی اسی عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ عوام کو اب ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے اخلاص کے ساتھ جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس