Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عمران خان امریکہ یاترا کی کامیابی کا ڈھول پیٹ کر غریب ، مظلوم ، بھوکے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتے ۔لیاقت بلوچ


لاہور 29جولائی 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت مہنگائی ، بے روزگاری ، افراط زر اور پیداواری لاگت بڑھنے کا سدباب کرنے میں ناکام ہے ۔ عمران خان امریکہ یاترا کی کامیابی کا ڈھول پیٹ کر غریب ، مظلوم ، بھوکے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاںاور پچاس لاکھ مکانات کے لیے حکومت نے ایک سال گزرنے کے باوجود پہلا قدم ہی نہیں اٹھایا ۔ عملاً ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیاہے ۔ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت نے اپنا چہرہ مسخ کیاہے ۔ آزاد صحافت ریاست ، سیاست ، عدلیہ کی آزادی کا تحفظ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت فاضل ججوں کے خلاف ریفرنس واپس لے ۔ حکومتی ریفرنس بدنیتی اور طویل المعیاد منفی منصوبہ اور ہدف کے حصول کے لیے ہے ۔ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے وکلا تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔

دریں اثنا لیاقت بلوچ نے اسلام آباد ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، مردان ، لوئر دیر کا چار روزہ دورہ کیا اور سیاسی کمیٹیوں ، ضلعی اجتماعات اور ورکرز کنونشز سے خطاب کیا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس