اہم خبریں
بھارت ، اسرائیل اور امریکہ پاکستان میں معصوم اور بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔محمد جاوید قصوری
لاہور 28جولائی 2019ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شمالی وزیر ستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کیپٹن سمیت 10جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بہادر نوجوانوں پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں ملک دشمن عناصر کافرما ہیں ، جن کو بھارت اور دیگر دشمن قوتوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کو عدم ستحکام سے دوچا ر کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے معصوم اور بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس گٹھ جوڑ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئے روز بھارتی حکمرانوں کی طرف سے پاکستان بارے منفی خیالات اور دھمکی آمیز رویہ سامنے آتا رہتا ہے۔ ہندوستان پاکستان کے حوالے سے نفرت کی تمام حدود پار کرچکا ہے۔اگرہندوستان سمجھتا ہے کہ پاکستان ، اس کی فوج اور سول آبادی مغلوب ہوجائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ پاکستان شہیدوں کی سرزمین ہے، جب جب وقت آیا ہمارے بہادر اور نڈرجوانوں نے دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی فوج، عوام اور میڈیا نے سرجیکل اسٹرائیک کانتیجہ دیکھ لیا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مزیدکہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ دشمن خطے میں اجارہ داری کا خواب دیکھ رہا ہے۔ اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ حکومت پاکستان بھارت کے اصل چہرے کو سب کے سامنے لائے۔ بھارت نے ہمیشہ خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی ہے۔
Youtube Downloader id
-
انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
بائیس دسمبر کاتاریخی کشمیر مارچ آزادی کے عزم و جدو جہد کومہمیز بخشے گا ۔ میاں اسلم
-
جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یک طرفہ احتساب کہیں گے۔سراج الحق
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ محمدحسین محنتی
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد وضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے ۔محمد جاوید قصوری
-
پندرہ ماہ ہوگئے، حکومت نے عوام کودعوؤں، وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔محمد جاوید قصوری
سوشل میڈیا لنکس