Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں عوام مہنگائی اور ٹیکسز کی چکی میں پس کے رہ گئے ہیں


لاہور27جولائی2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں عوام مہنگائی اور ٹیکسز کی چکی میں پس کے رہ گئے ہیں ۔ عمران خان انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدوں کا پاس نہ رکھ سکے مایوسی اور اندھیر ے عوام کا مقدر ٹھہرے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت نے معیشت کا بیٹرہ غرق کردیا ہے۔ ہر میں معاملے یوٹرن عمران خان کا خاصہ بن گیا ہے ۔ بیرونی قرضوں سے نجات کے حوالے سے عوام کی امید کی کرن عمران خان خود آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرنے میں فخر محسوس کر رہے ہیں ۔تحریک انصاف حکومت نے ایک سال میں سب سے زیادہ31 ارب 60 کروڑ ڈالر قرضے لئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں خرد ونوش کی اشیاء ، تیل، گیس اور بجلی سمیت ضروریات زندگی کی ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ عام آدمی کے گھر کا چولہا بجھ گیا ہے ۔ تحریک انصاف کا اپنا ورکر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف حکومتی نعرہ بھی متنازعہ ہو چکاہے کیونکہ پانامہ لسٹ میں شامل 436 افراد کے خلا ف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جار ہی ہے ۔ چند مخصوص افراد کا احتساب اور اپنی پارٹی کے کرپٹ افراد کو چھوڑ دینا عوام کے ساتھ احتساب کے نام پر مذاق کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوا م پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے چوروں اور ڈاکوئوں سے کرپشن کا پیسہ وصول کیا جائے تاکہ عام آدمی متاثر نہ ہو۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن بھی عوامی فلاح و بہبود سے بالا تر صرف اپنی کرپشن کو تحفظ دینے اور اپنے بڑوں کو بچانے میں مصروف ہے ۔ عوام کے ساتھ کسی کو ہمددردی نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں چوروں کے خلاف بلا امتیاز کار وائی کیا جائے ۔ جماعت اسلامی کسی چور کا ساتھ نہیں دے گی ۔ اپنے نام ، نشان او رپروگرام کے تحت عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی ۔ مستقبل میں جماعت اسلامی کا بیانیہ ہی عوامی امنگوں کاترجمان بنے گا۔ خبیر پختونخواہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں

جماعت اسلامی کے نمائندوں کو نمایاں ووٹوں کا حاصل ہونا ملک بھر کے کارکنان کے حوصلہ افزاء ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس