اہم خبریں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے وزیر اعظم کا موقف انتہائی بے جان ہے ۔ذکراللہ مجاہد
لاہور24جولائی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کا موقف انتہائی بے جان ہے ۔ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات ہوسکتی ہے کے موقف نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایسے پاکستان لایا جانا چاہیے تھا جیسے ریمنڈڈیوس کو سابقہ حکومت نے امریکہ بھیجا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے نتاظر میں تو فائدہ مند ہو سکتی ہے ورنہ یہ ایک لالی پا پ کے سوا کچھ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہی سے خطے میں پائیدار امن ممکن ہے ۔بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرادادیں پوری عالمی برادری نے تسلیم کررکھی ہیںاور خود بھارتی حکمران بھی ایک طویل مدت تک ان قراردادوں پر عمل درآمد کے بارے میں عالمی سطح پر یقین دہانی کراتے رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ان کا سابقہ ریکارڈ دنیا کے سامنے ہے۔ امریکی صدر کا رویہ اسی وقت دوستانہ ہوتا ہے جب دوسر ا فریق
امریکہ کی مرضی کے مطابق چل رہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار سے قبل وزیر اعظم پاکستان قوم کو امریکہ کی غلامی اور پالیسیوں کا جو
بھاشن دیتے رہے ہیں وہ وزیر اعظم پاکستان کو یاد ہونا چاہیے کیونکہ قوم کو وہ سارے وعدے اور دعوے اچھی طرح یاد ہے ۔
Youtube Downloader id
-
انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
بائیس دسمبر کاتاریخی کشمیر مارچ آزادی کے عزم و جدو جہد کومہمیز بخشے گا ۔ میاں اسلم
-
جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یک طرفہ احتساب کہیں گے۔سراج الحق
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے محبت، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے جماعت اسلامی کوشاں ہے ۔ذکر اللہ مجاہد
-
بھارت کے تمام مکروہ عزائم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے جذبوں کی لپیٹ میں آکر خاک میں مل جائیں گے .ذکر اللہ مجاہد
-
کتوں کی بہتات کے باعث لاحق خطرات سے عوام سخت پریشان ہیں ٗحافظ نعیم الرحمن
-
جماعت اسلامی کے تحت مسائل کے حل کے لیے ”کراچی کو عزت دو“ مہم چلانے کا اعلان
سوشل میڈیا لنکس