Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عمران خان کے دورہ امریکا کی وجہ سے پاکستان اور امریکا میں قادیانی ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھی ہیں۔عمران رشید


فیصل آباد22/جولائی 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرار نے قادیانی سرغنہ مرزا مسرور احمد کی طرف سے ”آئین پاکستان کو ختم“ کرنے کے بیان کو قادیانی جماعت کی طرف سے پاکستان میں بغاوت پیدا کرنے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرزا مسرور احمد کے یہ کہنے سے امت مسلمہ کا موقف اور کھل کر سامنے آگیا ہے کہ قادیانی آئین اور ریاست کے باغی ہیں۔رہنماں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل توہین رسالت کے سزا یافتہ مجرم عبدالشکور قادیانی کی پراسرار رہائی اور امریکا بھیج کر صدر ٹرمپ سے ملاقات دراصل عمران خان کے دورہ امریکا پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، جو ناکام و نامراد ہوگی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ربوہ کے رہائشی عبدالشکور چشمے والا جس کو پانچ سال سزا ہوئی تھی کی پراسرار رہائی کیسے ہوئی اور کس کے دبا پر اس کو امریکا بھجوایا گیا، یہ بات منظر عام پر آنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکا کی وجہ سے پاکستان اور امریکا میں قادیانی ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی 1974ءکی قرار داد اقلیت کی وجہ سے دستور پاکستان اور پاکستان کیخلاف سازشیں کرکے اکھنڈ بھارت پر کام کررہے ہیں، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ مرزا مسرور احمد نے کہا کہ ہمارا مرکز قادیان میں ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگی ہے۔میاں اجمل حسین

 

فیصل آباد22جولائی 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگی ہے ،چوک گھنٹہ گھر کے اطراف میں 10فٹ کی دکان کے سامنے 30فٹ تک چندکرسیاں بنچ لگاکر لسی، آئسکریم ، جوس ملک شیک،خشک میوہ جات اورکپڑے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جنہیں میونسپل کارپوریشن کے عملہ تہہ بازاری آشیربادحاصل ہے ،رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف شہریوں نے بارہا شکایات ضلعی انتظامیہ کا رپوریشن کودی جاچکی ہیں ۔جن کاسدباب کرنے کی بجائے تجاوزات کاجن بے قابو ہوکربازاروںگلیوںمیںپھیل چکاہے،آئے روزٹریفک بلاک رہتی ہے ۔لڑائی جھگڑے کاباعث بننے والی تجاوزات کاخاتمہ انتظامیہ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتاہے جس کو قبول کرکے ختم کرنے کی بجائے مال پانی بنانے کے چکر میں سب کو چھٹی دے رکھی ہے،جماعت اسلامی کے رہنماں نے انتظامیہ سے فوری تجاوزات کے خاتمے کی پرزوراپیل کی ہے ۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس