Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رجسٹریشن کی آڑ میں مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے۔جاویدقصوری


لاہور 20جولائی 2019ء:نو منتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رجسٹریشن کی آڑ میں مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکمران امریکہ سمیت اپنے غیر ملکی آقاﺅں کو خوش کرنے کی غرض سے اس قسم کے اقدامات کررہے ہیں، جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم مدارس کا ہر صورت دفاع کریںگے۔ایسی تبدیلی سرکار ملک و قوم کے لئے نا قابل بر داشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں موجود30 ہزار مدارس اسلام کا قلعہ ہیں، ان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 35لاکھ طلبہ اور طالبات ان مدارس میں زیر تعلیم ہیں،حکومت ان کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تخت ان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔یہ تمام مدارس ملکی آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام کررہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے ۔ اگر حکومت اور اداروںکو کسی کے خلاف کوئی شک و شہبات ہیں تو ثبوت سامنے لائے جائیں۔ پاکستان میں متعدد بار مدارس کے حوالے سے حکومتی پالیسیاں بن چکی ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر وہ یہود و نصاریٰ کو خوش کرنے کی غرض سے ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے ملک کے اندر ایک نیا محاذ، انتشار اور افراتفری کا ماحوال پیدا ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال سے ملکی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق کرسکتی ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس