Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مہنگائی نے غریبوں کے چولھے بجھا دیئے اور ان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔کاشف سعید شیخ


کراچی 17 جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ، مہنگائی بڑھنے اور آئندہ 2 سے 3 ماہ میں گیس بجلی و دیگر اشیاءکی قیمتوں میںمزیداضافہ کی نوید تبدیلی اورمعاشی خوشحالی کے دعویدار حکمرانوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے،موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح ٹیکسوں کی بھرماراورمہنگائی کی بمباری کرکے ان سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انتخابات سے قبل تبدیلی اور عوام کو ریلیف دینے کے بڑے بلند و بانگ دعوے کئے تھے مگر ڈالر کی اڑان سے لیکر مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی دوبھر اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ مہنگائی نے غریبوں کے چولھے بجھا دیئے اور ان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے یہ سب حکومت کی ناکامی معاشی پالیسوں کا نتیجہ ہے۔ تاجروں کی ہڑتال نے ثابت کردیا کہ عام آدمی سے لیکر تاجروں تک نے حکومت کی معاشی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مقرر کردہ نمائندے ان کے مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔ صوبائی رہنماءنے زور دیا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے کرپشن فری اقدامات کر کے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس