Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

امیر العظیم کی ادریس بختیار کے اہل خانہ سے ملاقات واظہار تعزیت


کراچی /16جولائی 2019ء:جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری امیر العظیم نے معروف صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر ان کے گھر جاکر داماد عبد الوکیل سے ملاقات وتعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی سکریٹری کراچی یونس بارائی،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود ہے۔امیر العظیم نے ادریس بختیار مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے آزادیئ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے بڑی جدوجہد کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس