Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف ہرگھراور ہر دل پر دستک دے گی۔میاں محمد اسلم


 

لاہور16جولائی 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام 19جولائی کو راولپنڈی میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہو نے والا عظیم الشان عوامی مارچ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان اور حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا ۔ راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین اور بچے عوامی مارچ میں شر یک ہوں گے۔انھوں نے کہاجماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر شہر یوں کو عوامی مارچ میں شر کت کی دعوت دیتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوااور دیگر بھی موجود تھے۔ 

 

میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ۔پی ٹی آئی کے معاشی جادو گروں کی پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے ۔آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالات اپنے ہاتھ میں لیے ہیں،کہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گا،یوٹیلیٹی بلز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائے گئے ہیں۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی مارچز کا آغاز کر دیا گیا ہے ،راولپنڈی کا عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس