اہم خبریں
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات ، ایجنڈا اور حکمت عملی سے پارلیمنٹ اور قومی قیادت کا بے خبرہونا المیہ ہے۔لیاقت بلوچ
لاہور16جولائی 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لائف ٹرسٹ ہسپتال مراکہ کا وزٹ کیا اور بیرون ملک پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات ، ایجنڈا اور حکمت عملی سے پارلیمنٹ ، قومی قیادت بے خبر ہے یہ المیہ ہے کہ جمہوری حکومتیں بھی فوجی آمریتوں کے اسلوب حکمرانی کی طرح قوم کو بیرونی تعلقات پر اندھیرے میں رکھتی ہیں ۔ حال ہی میں حکومت نے آئی ایم ایف سے خفیہ معاہدہ کیا ہے عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔ حکومت معاہدہ کو پبلک کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ پاکستان کے امریکہ سے تعلقات کے باوجود شدید تلخ تاریخ ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کو خطہ میں سہولت کار ی دی لیکن امریکہ نے جواب میں بھارت کی سرپرستی اور پاکستان کو مشکلات سے دوچار کیاہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم دورہ امریکہ میں پاکستان کے لیے نئی مشکلات اور بھیک لانے کی بجائے باہمی سرمایہ کاری ، پاک افغان بارڈر پر تعمیر نو زونز، نیو ¿ کلیئر سپلائیرز گروپ کا حصہ بننے ، مسئلہ کشمیر کے حل اور افغانستان میں امن ، ترقی و استحکام کے ایشوز پر واضح حکمت عملی سے بات کریں ۔ پاکستان کے لیے اب ممکن نہیں کہ امریکی ڈو مور کے احکامات بجا لائے ۔ عمران خان عالمی دورں سے پہلے ملک کے اندر سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں تو دورے ثمر بار ہوں گے وگرنہ اندرونی انتشار اور عدم استحکام دوروں کو لاحاصل بنادیں گے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں 700ارب روپے سالانہ خیراتی اور امدادی کاموں میں مخیر حضرات خرچ کرتے ہیں ۔ خیراتی ادارے مستحق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مستحق عوام کی مدد کے لیے انفرادی سے بڑھ کر اجتماعی پراجیکٹس بہتر اور منظم خدمات دے سکتے ہیں ۔ لائف ہسپتال کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔
Youtube Downloader id
-
چار ماہ دھرنا دینے والوں کو کشمیر میں 126 دن کا کرفیو نظر نہیں آتا۔سراج الحق
-
معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ محمدحسین محنتی
-
پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھے کھود رہی ہے۔سراج الحق
-
پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
چار ماہ دھرنا دینے والوں کو کشمیر میں 126 دن کا کرفیو نظر نہیں آتا۔سراج الحق
-
پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھے کھود رہی ہے۔سراج الحق
-
پاکستان کا مقتدر طبقہ شرمناک بے حسی کا شکار ہے۔لیاقت بلوچ
-
معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلۓ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قایم کی جاییں۔سراج الحق
-
عمران خان حکومت ہر پیمانہ اور ہر اعتبار سے ناکام ہو رہی ہے۔ لیاقت بلوچ
سوشل میڈیا لنکس