Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

محمد حسین محنتی کا وادی نیلم میں بارش و سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس


کراچی  16 جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے وادی نیلم میں قیامت خیز بارش اور سیلابی ریلے میں تبلیغی جماعت کے 12 ارکان سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت مزید جانی و مالی نقصان سے بچانے اور خاص طور پر پھنسے ہوئے خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کےلئے خصوصی اقدامات کرے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان کے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔صوبائی امیرنے مرحومین کی مغفرت اورپسمانگان ولواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس