Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے ، اپنی زندگیوں کا مشن و مقصد اللہ کے کلمہ کی سر بلندی کو بنائیں۔ امیرالعظیم


کراچی  15جولائی 2019   جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو کہ کلمہ کی سربلندی، اصلاح معاشرہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں میدان عمل میں ہے جبکہ باقی عوام کی نمائندگی کی دعویدار جماعتیں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔جماعت اسلامی کے تحت لاہور،فیصل آباد،کراچی،ملتان کے بعد اب 19 جولائی کو مہنگائی، عوام دشمن بجٹ اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف راولپنڈی میں عوامی مارچ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ دو روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکنیت سے خصوصی خطاب اور میڈیا سیل سندھ کے دورے کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیراء حافظ نصراللہ عزیز، عظیم بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کا مشن و مقصد اللہ کے کلمہ کی سر بلندی کو بنائیں۔مال و دولت کاروبار اور اولاد کسی حد تک انسان کی ضرورت تو ہو سکتی ہے مگر مقصد زندگی صرف آخرت کی منزل اور تحریک کا اوڑھنا بچھونا ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی کا نصاب رکنیت ایک ابتدائی قائدہ ہے اصل امتحان وآزمائش تو اس کے بعد شروع ہوتا ہے۔آپ کے کرداروکاروبارمیں معمولی کھوٹ بھی نہیں ہونی چاہئے،بلکہ معاشرہ مثال دے کیونکہ جماعت اسلامی دنیا کا نہیں بلکہ آخرت کا کیریئر بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان جماعت ہی جماعت اسلامی کی پہچان ہیں۔ شریعت کی پابندی رکنیت کی زندگی میں نظر آنی چاہیے تاکہ صرف جماعت اسلامی کے رجسٹرڈ ہی میں نہیں بلکہ اللہ کے ہاں بھی آپ کانام اپنے محبوبترین بندوں میں درج ہوجائے۔انہوں نے کہ جماعت اسلامی کا دستور جماعت اسلامی کی حفاظت کا علمبردار ہے اورہماری ساری جدوجہد، ایثار و قربانیوں کا مقصدکسی فرد یا امیرنہیں صرف رضائے الہٰی کا حصول ہونا چاہیے تاکہ جنت کی منزل آسان ہوسکے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس