Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی معاشی ایجنڈے کے خلاف 19جولائی کو راولپنڈی میں عوامی مارچ کریں گے


لاہور 14جولائی 2019ء: ہم جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ کو پورے پنجاب میں متحرک کررہے ہیں اور یہی نوجوان ہمارے پیغام کو آگے بڑھائیںگے۔ موجودہ حکمرانوں نے نوجوانوں کے نام کو استعمال تو کیا مگر انہی حکمرانوں نے ملک کے 65فیصد نوجوانوں کو شدید مایوس بھی کیا ہے۔ نوجوانوںکو منظم کرکے ہراول دستہ بنائیں گے جو پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے جڑانوالہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سراج الحق کی قیادت میں نوجوان اس ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام کی راہ ہموار کریںگے ۔ احتساب اور کرپشن فری پاکستان کا نعرہ سب سے پہلے جماعت اسلامی نے دیا۔قاضی حسین احمد سے لے کر سراج الحق تک ہماری قیادت پاکستان کو کرپٹ عناصر کے چنگل سے چھڑا کر حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں ہے۔ پانامہ پیپرز کے بعد سراج الحق سب سے پہلے سپریم کورٹ پہنچے ۔ موجودہ حکمرانوں نے بھی یہی نعرہ لگایا تھا مگر اسے متنازعہ بنادیا گیا ہے ۔جب تک احتساب بلا تفریق نہ ہو اور فیصلوں میں میرٹ نظر نہ آئے اس وقت تک ملک میں خدشات برقرار رہیںگے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا موقف یہ ہے کہ جو بھی کرپٹ ہیں ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ موجودہ حکمرانوں نے اپنی بے تدبیری کے نتیجے میں احتساب کے نعرے کو بے وقعت بنادیا ہے۔ جس طرح کے ویڈیو سکینڈلز سامنے آرہے ہیں اس نے حکمرانوں کے احتساب کے عمل کو مشکوک بنادیا ہے۔ جماعت اسلامی اپنی کرپشن فری مہم کو جاری رکھے گی۔ احتساب بیورو کا چیئرمین سیاسی پارٹیوں کو لگانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں کتنی عوامی دولت لوٹی ہوئی واپس لائی ہے؟ ملکی خزانہ خالی ہے۔ احتساب کا نعرہ لگا کر اس کو اپنے اقتدار کے دوائم کے لیے استعمال کرنا سنگین غلطی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور قوم احتساب کے نظام کو شفاف دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ امانت و دیانت کی بنیاد پر کرپشن فری پاکستان قوم کو دے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا جتنا بھی گٹھ جوڑ ہے اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ عوام کے مسائل کے لیے بنایا گیا ہے۔ آج ملک جس نہج پر ہے اس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں کا برابر کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت بھی ایک سال کے اندر اندر اپنے دعوﺅں اور وعدوں کی عدم تکمیل اور آئی ایم ایف کے معاشی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر عوام کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہی تسلسل ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کا حصہ نہیںبنیںگے۔ وہ اپنے آپ کو بچانے کی ایک مہم ہے، جن پر لوٹ مار اور کرپشن کے مقدمات ہیں۔ 19جولائی کو راولپنڈی میں بڑا عوامی مارچ کریں گے جو لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے طرح کامیاب ہوگا۔ ان شاءاللہ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ رانا عبد الوحید، زبیر گوندل، حافظ واجد ، ملک شاہد نوید ملک ، ڈاکٹر سعید احمد بھی موجود تھے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس