Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

محمد حسین محنتی،کاشف سعید شیخ ادریگر رہنماؤں کا سانگھڑ ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس


کراچی 13جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ، امیر ضلع سانگھڑ رفیق احمد منصوری نے شاہ پور چاکر کے قریب مسافر بس اور رکشہ کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کی غفلت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں۔ معمولی غلطی سے کئی خاندانوں کے گھر اجڑ جاتے ہیں۔ حکومت آئندہ اس طرح کے حادثات کے سد باب اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کےلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماءنے زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد اور زخمیوں کا سرکاری طور پر علاج کرایا جائے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس