اہم خبریں
سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر کراچی تا کشمور شہید محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
کراچی/ 18جون 2019 مصر کے معزول صدر اور اخوان المسلمون کے اہم رہنماءڈاکٹر محمد مرسی کی دوران حراست شہادت پر آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کراچی تا کشمور شہید صدر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں جماعت اسلامی سمیت برادر تنظیمات کے کارکنان نے شرکت اور رہنماﺅں نے مرحوم کی دینی وملی خدمات پر اظہار خیال کیا، جبکہ ڈکٹیٹر جنرل السیسی کیخلاف سخت نعرے بازی اور اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔ جیکب آباد میں پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر دیدار علی لاشاری، سکھر میں گھنٹہ گھر چوک پر ضلعی امیر علامہ حزب اللہ جکھرو، شکار پور میں لکھی در چوک پر مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر، کندھ کوٹ میں صوبائی نائب امیر نظام الدین میمن، لالہ عبدالفتاح پٹھان، بدین میں ضلعی امیر غلام رسول احمدانی، نواب شاہ میں ضلعی امیر راشد مکرم، نجف رضا، کھڈرو میں رفیق منصوری، حیدرآباد میں ضلعی امیر طاہر مجید، عبدالوحید قریشی، ٹنڈوالہیار میں دیدار علی بہرانی، راﺅ جاوید، ہالا میں فقیر محمد لاکھوکی قیادت جبکہ کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں سابق مرکزی امیر سید منورحسن، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن بھی شریک تھے۔ دریں ثناءجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سابق مصری صدر اور اخوان المسلمون کے اہم رہنماءڈاکٹر محمد مرسی کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری تاریخ کے پہلے منتخب صدر کی جیل میں شہادت امریکہ ویورپ کی جمہوریت پسندی پر سوالیہ نشان ہے، محمد مرسی ایک جرت مند انسان اور عالم اسلام کے عظیم رہنماءتھے ان کی تحریک اسلامی، مصری عوام اور عالم اسلام کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر محمد مرسی کو قید وبند کے دوران سخت اذیتوں سے دوچار رکھا گیا مگر اسکے باوجود وہ ثابت قدم اور بہادری کے ساتھ جنرل سیسی کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف اور اپنے عوام کے ساتھ حق کی خاطر ڈٹے رہے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
Youtube Downloader id
-
انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
بائیس دسمبر کاتاریخی کشمیر مارچ آزادی کے عزم و جدو جہد کومہمیز بخشے گا ۔ میاں اسلم
-
جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یک طرفہ احتساب کہیں گے۔سراج الحق
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
معاشی سیاسی و اخلاقی کرپشن نے ملک و نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ محمدحسین محنتی
-
جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد وضوابط کا غلط استعمال کررہی ہے ۔محمد جاوید قصوری
-
پندرہ ماہ ہوگئے، حکومت نے عوام کودعوؤں، وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔محمد جاوید قصوری
سوشل میڈیا لنکس