Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن کے لیے نامناسب الفاظ کااستعمال لمحہ فکریہ ہے۔امیرالعظیم


 لاہور25 اپریل 2019ء:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجودحکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم کامنصب بڑااہم ہوتاہے اور یہ ان کے شایان شان نہیں ہے کہ وہ اپوزیشن رہنماﺅں کے بارے میں ذومعنی الفاظ کا استعمال کریں۔پاکستانی قیادت کوایک دوسرے کے بارے میں جمہوری اور مناسب رویے کااظہارکرنا چاہئے۔ملک میں سیاسی محاذ آرائی کافائدہ بیرونی دشمن قوتیں اٹھائیں گی۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو شائستگی اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ تنقید کے لیے غیر روایتی انداز میں نشانہ بنانے سے غلط روایت پڑ وان چڑھے گی۔تحریک انصاف اس وقت حکومت میں ہے ،اسے ملکی مفاد میں اپوزیشن کوساتھ لے کر چلناچاہئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ایک طرف مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خور متحرک ہوچکے ہیں۔یوں محسوس ہوتاہے کہ کہیں حکومت نام کی چیز موجود ہی نہیں ہے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔المیہ یہ ہے کہ مختلف ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد تک اضافے کو بھی ابھی تک واپس نہیں لیاگیا۔حکومت زبانی جمع خرچ اور بیان بازی تو کررہی ہے لیکن ابھی تک میڈیکل سٹورز پر مہنگی ادویات فروخت ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص اضطراب میں مبتلا ہے ۔عوام کور یلیف فراہم کرنے کے لیے نیپرا نے بجلی کے نرخوںمیں صرف 4پیسے کمی کرکے غریب اور پسی ہوئی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں بجٹ خسارہ خاصابڑھ چکا ہے۔ قرضوں پر لگنے والے سود کو ادا کرنے کے لیے مزید قرضے لیے جارہے ہیں۔ معاشی لحاظ سے ملک کمزور سے کمزور تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ امیر العظیم نے مزید کہا کہ آج کا پاکستان شدید معاشی بد حالی کے گرداب میں پھنس چکا ہے۔ حکمرانوں کے بلند بانگ دعوے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس کی ازسرنوبحالی سے عوام میں شدیدتشویش دوڑ گئی ہے۔ تحریک انصاف سے وابستہ عوامی توقعات دم توڑتی جا رہی ہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس