Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرنے والے حکمران پاکستان کو یورپ اور امریکہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں ۔اظہراقبال حسن


 لاہور14اپریل2019ء:جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ساڑھے8ماہ میں ناکام ہوچکی انہیں الزامات کی ضرورت نہیں جنہوں نے انہیں جھولیاں بھر بھر ووٹ دیئے تھے آج جھولیاں بھر بھر کے بد دعائیں دے رہے ہیں مہنگائی، بیروزگاری، بد امنی، ظلم وجبر نے عوام کا جینا محال کردیا ہے آٹے، دال کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی بچانے والی ادویات، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں اضافے نے عوام کا کچومر نکا ل دیا ہے ۔ مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرنے والے حکمران پاکستان کو یورپ اور امریکہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف آسیہ ملعونہ کی رہائی کا راستہ صاف کیا۔بھارت پاکستان کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے پاکستانی عوام اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنارہا ہے اورموجودہ حکومت انڈیا کے ساتھ تعلقات کی پینگیں بڑھارہی ہے جو کہ قابل تشویش ہے۔ مدینہ منورہ کی ریاست کی دعویدار حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کررہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ” دارالسلام “ میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل راﺅ محمد ظفر،ضلعی سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی،مرکزی ڈپٹی میڈیا کو آر ڈی نیٹر جنوبی پنجاب حسان اخوانی،خالد منیر ایڈووکیٹ، فرحال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز روز کی دکھاوے کی گرفتاریوں سے یہ واضح ہورہا ہے کہ حکومت کرپشن کیخلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے جماعت اسلامی کا شروع دن سے ہی مطالبہ رہا ہے کہ 436افراد کا کڑا احتساب کیا جائے ۔ جماعت اسلامی کسی حکومت گراﺅ تحریک کا حصہ نہیں بنے گی لیکن عوام دشمن پالیسیوں پہ قطعاََ خاموش نہیں رہے گی ۔ جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم کے ذریعے50لاکھ گھرانوںتک پہنچنے کا ہدف اس ماہ اپریل میں مکمل کرلے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جنگ کی پیش گوئی کرنادر حقیقت بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹا نا ہے اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا توہر محب وطن پاکستانی پاک فوج کے ساتھ پاکستان کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں موجود ہوگا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کئی منی بجٹ پیش کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف میسر نہیں ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے ۔ موجودہ حکومت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی عوام تک یقینی بنائے وگرنہ انہیں کسی سازش اور تحریک کی ضرورت نہیں پڑے گی اس کے بغیر ہی یہ حکومت دھڑن تختہ ہوجائے گی ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کیلئے حکومت صرف بھیک ہی نہیں مانگ بلکہ ان کے سامنے لیٹ چکی ہے لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کی طرف سے قرضے کی کوئی قسط نہیں ملی ۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ملنے والا قرضہ صرف اکاﺅنٹ بیلنس دکھانے کیلئے ہے اس کا عوام پر کسی قسم کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور دوسری جانب لوڈشیڈنگ تشویش ناک ہے اگر لوڈشیڈنگ کا یہی سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری رہا تو عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس