Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،لوگ ایک ایک لقمے کو ترس رہے ہیں ۔راشدنسیم


 لاہور14اپریل2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بار بار آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو جمع کر کے نیا پاکستان نہیں بنایا جاسکتا ۔ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور لوگ کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہے ہیں ۔ ایک عرصے سے ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ یہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا ہی تسلسل ہے ۔ حقیقی تبدیلی صرف دین فطرت سے آسکتی ہے اور آج امریکہ سے پاکستان تک پوری دنیا کو ایسی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔راشد نسیم نے کہاکہ اسلام انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے ۔ نیوز ی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والوں کی ماﺅں اور بیواﺅں نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے یہ صرف اسلام کا درس ہے اسی درس کی ضرورت دنیا بھر کے انسانوں اور خاص طور پر خواتین کو ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس