Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ،کرپشن ملک میں ناسور بن چکی ہے۔محمدحسین محنتی


کراچی/جیکب آباد(اسٹاف رپوٹر) 13 اپریل2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ،کرپشن ملک میں ناسور بن چکی ہے، احتسابی عمل کو انتقام کی بجائے پانامہ لیکس میں شامل436کرپٹ لوگوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے، جماعت اسلامی کرپشن فری اور اسلامی پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،پی ٹی آئی قیادت کے دعووں کے برعکس 7ماہ کی حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، ادویات، سبزیاں،دالیں،پھل فروٹ سمیت روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام کا جینا مشکل بنادیا گیا ہے، اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام وکرپٹ قیادت سے نہیں شریعت کا نفاذ اور خوف خدا رکھنے والی بے داغ قیادت ہی امن،خوشحالی ومہنگائی سے نجات دلاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ڈی سی چوک پر دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ دعوتی کیمپ کے دورے، اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،ضلعی امیر حاجی دیدار لاشاری، مقامی امیر صالح سومرو، قیم ہدایت اللہ رند سمیت دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ بعض حکومتی وزراءکے بیانات جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں، ایک طرف خوشحالی اور نوکریوں کی بارش کی نوید تو دوسری طرف آئی ایم ایف پیکیج کیلئے مہنگائی اور عوامی مشکلات میں اضافے کی پشیں گوئی حکومتی دعووں کی نفی ہے، عوام کو موجودہ حکومت بڑی توقعات تھیں جو مایوسی میں بدلتی جارہی ہیں، تبدیلی اور مسائل سے نجات کا واحد راستہ قرآن وسنت کا نظام ہے۔قبل ازیں انہوں نے مبارکپور میں بھی دعوتی کیمپ کا دورہ اور کارکنان کے ہمراہ بازار کا گشت کرکے عوام سے رابطہ کیا جبکہ جے یو آئی یوتھ کے تحت جاری کلین وگرین سندھ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر مقامی امیر عبدالستار بھٹو،قیم عبدالرسول مہر اور جے یو آئی یوتھ کے جاگن خان برڑو بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔#

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس